تارکین وطن کی خبریں
نامناسب خوراک اور دستاویزات کی تاخیر پر سیسلی میں مقیم تارکین وطن کا احتجاج

اٹلی(چیف اکرام الدین)اٹلی سیسلی میں نا مناسب خوراک اور دستاویزات کی تاخیر پر سیسلی کیمپ میں مقیم تارکین وطن کی طرف سے شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اٹلی جزیرہ سیسلی میں تارکین وطن کے کیمپ میں تارکین وطن کو نا مناسب خوراک اور دستاویزات کی تاخیر پر سیسلی کیمپ کے مہاجرین نے شدید احتجاج کیا تارکین وطن نے گلوبل ٹائمز یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ جزیرہ سیسلی میں تارکین وطن کے کیمپ میں مہاجرین حکومتی مراعات سے محروم ہے رمضان کے مہینے میں نا مناسب خوراک اور دستاویزات کی تاخیر پر مہاجرین کا شدید احتجاج ہوا مہاجرین کا کہنا تھا کہ کیمپ میں رمضان کے مبارک مہینے میں روزہ داروں کو مناسب خوراک نہیں ملتی اگر ملتی بھی ہے تو بہت کم اور نامناسب خورک ملتی ہے کمیپ میں مقیم تارکین وطن کاغذات سے محروم ہے تین اور چار سال سے کیمپ میں مقیم تارکین وطن شدید مشکلات سے دوچار ہیں حکومتی سطح پر تارکین وطن کو کوئی مراعات نہیں ملتی اٹلی حکومت کی غفلت کی وجہ سے تارکین وطن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیمپ مہاجرین نے اٹلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تارکین وطن کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں کیونکہ تارکین وطن نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خوف وڈار کی وجہ سے ملک کو چھوڑا ہے تارکین وطن کے مسائل کو حکومتی سطح پر حل کریں رمضان المبارک کے مہینے میں مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی اور برا سلوک چھوڑ دیں اور تارکین وطن کو ریلیف اور تحفظ فراہم کریں۔


واپس جائیں