تارکین وطن کی خبریں
چیف اکرام الدین کی قندھار دھماکے کی مذمت

اٹلی(نمائندہ خصوصی )جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے بانی و مرکزی صدر معروف صحافی اکرام الدین نے افغانستان قندھار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ہم سب کا متفقہ دشمن ہے دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں معصوم جانوں کی شہادت پر معروف صحافی اکرام الدین نے دلی رنج و غم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ افغان اور پاکستان کے پشتون قوم نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں دشمن قوتیں مسلم ممالک کو کمزور کرنے کے عزم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی دھماکے میں شہید ہونے والوں کو معفرت نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین


واپس جائیں