بلاول بھٹو زرداری میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ روحی بانو
فرانس(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ فرانس روحی بانو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تمام خوبیاں موجود ہیں بلاول بھٹو زرداری بڑے عقل مند اور سمجھدار رہنما ہیں وہ حالات کو صحیح طور پر سمجھتے ہیں بلاول بھٹو زرداری کا مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ سندھ کے عوام کا آواز بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں وہ شہید بھٹو کی طرح عقل مند ہیں شہید بھٹو کی تمام خوبیاں بلاول بھٹو میں موجود ہیں ان کی قیادت میں ملک کو تمام بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے