بلاول بھٹو زرداری مایوس قوم کے لیے امید کی آخری کرن ہیں۔ سید ظفر عباس شاہ
جرمنی(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت رہنما پی پی پی جرمنی سید ظفر عباس شاہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری مایوس قوم کے لیے امید کی آخری کرن ہیں۔ حکمران احتساب سے بچ نہیں سکیں گے میگا پروجیکٹس کا ایک بڑا حصہ بیرونے ملک جا رہا ہے انہوں نے دی بول نیوز سے بات کرتے ہوے کہا کہ کرپٹ سیاست دان احتساب سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں حکمرانوں نے احتساب کرنے والے اداروں کو اپنے من پسند افراد سے بھر دیا ہے ملک میں بد ترین لوڈ شیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو کر رہ گئی ہیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت ہر طرف سے بڑی طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ دھاندلی کی پیداوار حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے تک پہنچا دیا ہے۔