تارکین وطن کی خبریں
اٹلی : کلچیناتو میں طارق محمود سندھو کی رہاٸشگاہ پر افطاری اور ایثالِ ثواب کے سلسلہ میں میں محفلِ ذکرو نعت کا انعقاد ۔

اٹلی (نمائندہ خصوصی) کلچیناتو میں طارق محمود سندھو کی رہاٸشگاہ پر افطاری اور ایثالِ ثواب کے سلسلہ میں میں محفلِ ذکرو نعت کا انعقاد ۔مدنی اسلامک سنٹر کلچیناتو ، گواردو ، گیدی اور بیونے کے اسلامی بھاٸیوں اور سوٸے مدینہ گروپ کے زاٸرین کی کثیر تعداد میں شرکت ، نعت خواں چوہدری سجاد احمد ، چوہدری اعجاز احمد، شامیر شوکت اور عتیق کھٹانہ نے ہدیہ عقیدت پیش کیا جبکہ مبلغ دعوتِ اسلامی رانا محمد یاسین نے قرآن و حدیث کی روشنی میں روح پرور اور تربیتی بیان فرمایا جس کے بعد مہتمم اسلامک سنٹر کلچیناتو ڈاکٹر عثمان غنی نے نماز اور دعا کی ترکیب کے فراٸض انجام دٸے ، میزبان برادرم طارق محمود سندھو نے مہمانوں کی افطار ڈنر کیساتھ تواضح کی اور تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا ۔


واپس جائیں