ماہ رمضان المبارک میں مستحقین کا خیال رکھنا چاہیے : چوہدری ظفر نواز حقیقہ ، اشتیاق برنالی ( ناروے )
کھاریاں ( زمان احسن ) پاکستان ناروے اتحاد ویلفیئر یونین کے چیف پیٹرن چوہدری ظفر نواز حقیقہ اور چیئرمین چوہدری اشتیاق احمد برنالی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں مستحقین کا خیال رکھنا چاہیے ۔ معاشرے کے محروم طبقات کی ضروریات کا احساس کرنا ہی ماہ رمضان المبارک کا حقیقی درس ہے ۔ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد کرکے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے مستفید ہونا چاہیے ۔