تارکین وطن کی خبریں
رمضان المبارک کا جمعہ ،فرزندان توحید خالق کائنات کے سامنے سر بسجود، ملکی سلامتی اور دنیائے اسلام کے لئے خصوصی دعائیں

بارسلونا(بیورورپورٹ )رمضان کا مبارک مہینہ ہر سال آتا ہے۔اور چلا جاتا ہے۔ مگر یہ ماہ مبارک ہمارے لیے ایک پیغام لیکر آتا ہے۔ اور ہماری زندگی میں ایک انقلاب برپا کرنا چاہتا ہے؟ بہت کم لوگ اس سوال پر غور کرنے کی زحمت کرتے ہیں۔دنیا بھر کی طرح اسپین میں بھی مسلمانوں نے رمضان المبارک کو خوش آمدید کہا اور عبادات کا خصوصی انتظام کیا۔ بارسلونا میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر، فیضان مدینہ ،مدنی مسجد،مسجد صوفیا ،ابو بکر صدیق مسجد اور مسجد طارق بن زیاد میں رمضان المبارک کے جمعہ کی نماز ادا کی گئی جس کے لئے مسجدوں کے علاوہ کھلے میدان اور اسپورٹس ہال کی جانب فرزندان توحید نے بڑی تعداد میں رخ کیا اور اپنے خالق ومالک سے گناہوں کی بخشش اور امت مسملہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ خطبہ جمعہ سے علمائ اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلیہ وسلم کا سب سے پسندیدہ مہینہ ہے۔ آپ شعبان میں ہی رمضان کی تیاری شروع کر دیتے۔ علمائ اکرام نے کہا کہ رمضان المبارک میں قرآن مجید کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کی جائے اور اللہ کے حضور اپنی مغفرت کی دعا کرنی چاہیئے۔ ہر مسلمان چاہے وہ روزے رکھے یا نہ رکھے اور ہر مسلمان چاہے وہ تلاوت قرآن مجید کرے یا نہ کرے روز قیامت یہ دونوں مسلمان کی شفاعت کی سفارش کریں گے۔


واپس جائیں