رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے بندہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خوشنودی حاصل کر سکتا ہے: چوہدری بشیر منڈیر (ڈنمارک (
کھاریاں (بلال بٹ سے) رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے بندہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خوشنودی حاصل کر سکتا ہے عبادات کے ساتھ ساتھ حقداروں کو بھی یاد رکھا جائے اپنی زکوٰہ اور فطرانے سے صحیح حقداروں کی مدد کی جائے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت چوہدری بشیر منڈیر ( ڈنمارک ( نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اجر و ثواب بڑھا دیا جاتا ہے اور یہی مہینہ رحمتوں، برکتوں اور جہنم کی آگ سے بچاؤ کا بھی ہے روزہ رکھنے، عبادات کرنے کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات اپنے اردگرد بسنے والے حقداروں کا بھی خیال رکھیں اور ان کی بھی مدد کریں اسی طرح اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خوشنودی حاصل ہو سکتی ہے۔