تارکین وطن کی خبریں
حافظ عبدالرزاق صادق کو یورپین پارلیمنٹ کا کامیاب دورہ کرنے پر مبارک باد پیش ۔ پیپلزپارٹی سپین

سپین(نمائندہ خصوصی)حافظ عبدالرزاق صادق سیکرٹری نشرواشاعت پیپلز پارٹی یورپ کو یورپین یونین برسلز کا کامیاب دورہ کرنے پر پیپلزپارٹی سپین کے تمام راہنماؤں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیریوں کے مسائل کو اجاگر کیا ۔وہ نہ صرف کشمیر بلکہ تمام مذاہب کے حق کی آواز اٹھاتے ہیں اور انکی مدد کرتے ہیں اس لیئے ہر مکتبہ فرقہ کے لوگ انکی عزت و احترام کرتے ہیں اور وہ فخر سپین کے لقب سے پکارے جاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی سپین کے صدر چوہدری اشتیاق حسین جنرل سیکریٹری طارق جمال گجر سیکرٹری نشرواشاعت جاوید اقبال گل ،میاں دانش، چوہدری شاہد لطیف گجر،میاں عبدالروف آرائیں،روبن کھوکھر،پروفیسر طاہر،عامر جاوید ،اشرف مغل نے کیا


واپس جائیں