تارکین وطن کی خبریں
19 سالہ پاکستانی نژاد اٹالین لڑکی حبس بے جا سے بازیاب

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف وویمن (PCSW) نے لاہور سے 19 سالہ پاکستانی نژاد اٹالین لڑکی کو اس کے والدین اور دیگر اہل خانہ کی بے جا حراست سے بازیاب کر الیا ہے۔ مغویہ کو اٹلی سے 10 دن کے لیے میں بھائی کی منگنی کا جھانسہ دیکر پاکستان لایا گیا تھا جہاں پر بعد میں اِسے حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔ معلوم ہوا کہ والدین مغوی لڑکی کی خواہش کے بر خلاف اس کی شادی کروانا چاہتے تھے اس لئے دھوکہ سے اس کو پاکستان لایا گیا۔ واقعہ کا پتہ چلنے پر اطالوی ایمبیسی نے چیئر پرسن PCSW سے معاملے کی چھان بین اور لڑکی کی حفاظت یقینی بنانے کی درخواست کی۔ اطالوی سفارتخانے نے عندیہ دیا ہے کہ اگر لڑکی واپس اٹلی جانا چاہے جہاں پر وہ گذشتہ دس سالوں سے رہائش پذیر ہے تو وہ ہر قسم کی مدد فراہم کرے گا۔ مغویہ اٹلی واپس جانے لیے پُر اُمید ہے جہاں وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے اپنی پسند کے کیرئیر کا انتخاب کر سکے۔ مغویہ نے کہا کہ وہ PCSW اور پنجاب پولیس اور اطالوی ایمبیسی کی شکر گزار ہے جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کو ریسکیو کیا۔


واپس جائیں