رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا اپنے بندے پر بڑا احسان ہے: ملک اسد فرانس
کھاریاں ( بلال بٹ ) رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا اپنے بندے پر بڑا احسان ہے ۔ ان خیالات کا فرانس کی معروف سماجی شخصیت ملک اسد اعوان نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں تھوڑاخرچ کرکے زیادہ ثواب واجرحاصل کیا جاتا ہے۔ ماہ صیام میں مسلمانوں پر مسلط شیطان کوقید کردیا جاتا ہے۔ مسلمان اپنی عبادات ، تلاوت قرآن پاک ، صدقہ وخیرات کے ذریعے اپنی بخشش کاسامان حاصل کرتا ہے جومسلمان اس ماہ مبارک کوپاکربھی اس کی برکتیں رحمتیں نہ سمیٹ سکے وہ سراسرگھاٹے میں ہے۔