تارکین وطن کی خبریں
اوورسیز پاکستانی ملک کا وقار، معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: رفیق رجوانہ

لاہو( خصوصی رپورٹر)گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا وقار اور اعزاز ہیں جو دُنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ خطیر زرِمبادلہ کے ذریعے ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں 6 رُکنی اوورسیز پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے چوہدری نورالحسن تنویر کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستان سے باہر ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور انہیں ہر وہ کام کرنا چاہئے جس میں ملک و قوم کے امیج میں بہتری آئے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے عمل میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیںتاکہ وہ پہلے سے بہتر انداز میں وطن عزیزکی خدمت کرسکیں۔ اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا گورنر نے کہا کہ حکومت کو بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا ادراک ہے اور اس کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔


واپس جائیں