پرتگال میں غیر ملکیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا
لزبن (جمشیداقبال بٹ۔) پرتگال میں غیر ملکیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاؤس لزبن پرتگال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا
قانونی معاونت فراہم کرنے والی تنظیم امیگرانٹے کی کال پر پاکستان ،انڈیا، بنگلہ دیش اورنیپال سمیت دیگر ممالک کے سینکڑوں افراد نےاحتجاج میں شرکت کی، امیگرانٹے کے ڈائریکٹر تموتیو موسیدو کا کہنا تھاکہ ٹیکس دینے والے ہر شخص کو ریزیڈنس کارڈ ملنا چاہیے مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ریزیڈنس کارڈ نہ ملنے پر نعرے بازی کی اور دھرنا دیا بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات میں مطالبہ کیا گیا کہ جس شخص نے بھی ایک سال کا ٹیکس ادا کیا ہے اسے ریزیڈنس کارڈ دیا جائے مظاہرین کے مطالبات کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کرنے اور انکے مؤثر حکمت عملی ترتیب دینے کی یقین دہانی کروائی گئی