لوہے پر ہتھوڑے برسانے والوں نے عوام پر بھی کرپشن کی کاری ضربیں لگارکھی ہیں، رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر فردوس عاشق عوان
ملک کے تمام اداروں اور سسٹم کو اپنے قابو میں کر کے آئین اور قانون کی بالادستی کو کمزور کررکھا ہے
پیرس(اشفاق چوہدری سے)پاکستان تحریک انصاف فرانس کی جانب سے پیرس کے مقامی ریستورانٹ میں اک افطار ڈنر کااہتمام کیا گیا جس سے پاکستان سے تشریف لائیں سابق وزیر اطلات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خطاب کیاانہوں نے پی ٹی آئی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوہے پر ہتھوڑے برسانے والوں نے عوام پرکبھی کرپشن کی کاری ضربیں لگارکھی ہیں،ملک کے تمام اداروں اور سسٹم کو اپنے قابو میں کر کے آئین اور قانون کی بالادستی کو کمزور کررکھا ہے مہذب معاشرے میں جمہوریت کا بول بالا ہوتا ہے اور اداروں کی مضبوطی سے کرپشن پر قابو پایا جاتا ہے جبکہ پاکستان کے اندر الٹا سسٹم رائیج ہے ۔اشرافیہ کی من مانیوں کی وجہ سے ملک تباہی اور بربادی کی جانب گامزن ہے اور یہی وجہ ہے کہ امیر طبقہ اپنی مرضی کے ساتھ قانون شکنی کا مرتکب ہو کر سسٹم کو کمزور سے کمزور بنا رہا ہے انہوں نے مذید کہا کہ تحریک انصاف ایک انقلاب اور کرپشن مافیا کے خلاف عمران خان کی شکل میں ایک ایسے لیڈر کو جنم دیا جس نے اشرافیا کے خلاف آواز اٹھا کر پاکستان کے اندر تبدیلی کی جدوجہد شروع کی اور آج پاکستان کی عوام کے اندر ترقی کرنے کا جذبہ آگے بھڑنے کی اُمید پیدا ہوئی تقریب میں پی ٹی آئی کے علاوہ دوسری ہم خیال پارٹیز کے کارکنان نے بھی شرکت کی کارکنان عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔