میاں نواز شریف نے پاک فوج اور ملکی سالمیت کے خلاف بیان دے کر غداری کی ہے : چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ
کھاریاں (بلال بٹ سے) ہیڈ PTI سوشل میڈیا USA چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے پاک فوج اور ملکی سالمیت کے خلاف بیان دے کر غداری کی ہے غداری کا مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کیا جائے پاکستان کا تین بار وزیراعظم بننے والا انڈیا کے لئے جاسوسی کرتا رہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کے خلاف تحقیقات کروائی جائیں کہیں اس نے ملکی راز دشمن کو نہ بتا دیئے ہوں پاکستانی قوم پر حکمرانی کرنے والا اور پاکستان کا وزیراعظم رہنے والا شخص اس طرح کے بیان جاری کرتا ہے تو اس کے پیچھے کوئی سازش بھی تو ہو سکتی ہے۔ پی ٹی آئی بھرپور مذمت کرتی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور اسے فوری طور پر گرفتار کر کے جیل میں بند کر دیا جائے۔