تارکین وطن کی خبریں
اسلامک سوسائٹی اٹلی یوتھ کے زیر اہتمام یوتھ سیمینار کا انعقاد:میڈیا سیکرٹری عبدالباسط علی

بریشیا :13 مئی کو اسلامک سنٹر بریشیا میں اسلامک سوسائٹی اٹلی یوتھ نے سیمینار کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی جناب حامد علی فاروق صاحب تھے پروگرام کا مقصد اس معاشرے میں رہتے ہوئے نوجوانوں کو اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے طریقےپر لانا تھا پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کا شرف اسلامک سوسائٹی اٹلی کے حلقہ بسانو دیل گراپا سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالتواب نے حاصل کیا نعت رسول مقبول کا شرف میلان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے حاصل کیا پروگرام میں مختلف اقسام کی ورکشاپ کرائیں گی بریشیا سے نوجوانوں نے رمضان اور قرآن کے موضوع پر پریزینٹیشن دے میلان سے نوجوانوں نے how to use digital devices in dawaکے موضوع پر کارپی اور سوزارا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے leadership کے موضوع پر پریزینٹیشن دیں مولانا حامد علی فاروق صاحب نے خصوصی خطاب دیا our role in Italian society. محمد خلیل بٹ انچارج اسلامک سوسائٹی اٹلی یوتھ نے نوجوانوں کا استقبال کیا اور ان سے مخاطب بھی ہوئے آخر میں امیر اسلامک سوسائٹی اٹلی محمود شریف نے اختتامی کلمات اور نوجوانوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اختتامی دعا بسانو دیل گراپا سے آئے بزرگ رہنما نے دعا کروائی اسٹیج سیکرٹری کے انجام اسلامک سوسائٹی اٹلی کے جنرل سیکرٹری عاطف نذیر اور اسلامک سوسائٹی بریشیا یوتھ کے صدر عامر گوندل نے انجام دیئے


واپس جائیں