کویت۔پاکستان قرآت ونعت کونسل کے زیرِاہتمام عشائیہ
کویت(محمد عرفان شفیق)پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت نے ایگزیکٹو کونسل کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا،تقریب میں بین المدارس مقابلہ حسن قرأت کے کامیاب انعقاد پر تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ایگزیکٹو کونسل میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو خوش آمدیدکہاگیا،پاکستان قرأت ونعت کونسل کویت کے بانی و صدر محمد عرفان عادل، سرپرست اعلیٰ شمشاد خان تنولی اور جنرل سیکرٹری انجینئر سید جنید احمد نے بین المدارس مقابلہ حسن قرات کے کامیاب انعقاد پر تمام ممبران کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ یہ سب الله کا خاص فضل وکرم اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اورہم مستقبل میں بھی اس کو جاری رکهیں گے، انہوں نے ایگزیکٹو کونسل میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا اور استقبال رمضان المبارک کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا،شرکاء کی تواضع پرتکلف عشائیہ سے کی گئی۔