رحمتوں، برکتوں اور اللہ تعالیٰ کے خاص مہمان مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے : ملک اکرام اعوان ( ہالینڈ )
کھاریاں(تنویر نقوی سے) ممتاز سماجی شخصیت ملک محمد اکرام اعوان ڈوگہ (ہالینڈ) نے کہا ہے کہ رحمتوں، برکتوں اور اللہ تعالیٰ کے خاص مہمان مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے سب اس ماہ مقدس کی رحمتوں اور برکتوں کو حاصل کرنے کے لئے تیاری کریں اور اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے مال میں سے حقداروں کو ان کا حق دیں اپنی زکوٰۃ سے غرباء اور مساکین کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر رمضان کے روزے رکھیں اور برکتیں حاصل کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ "روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا" اسی لئے یہ اللہ کا خاص مہمان اور امت پر انعام ہے زکوٰۃ، خیرات اور فطرانہ صحیح حقداروں تک پہنچائیں ملک محمد اکرام نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا احترام بھی لازمی کیا جائے۔