آئندہ پاکستان میں پیپلز پارٹی اتحادی حکومت بنائیگی : چوہدری ظفر نواز حقیقہ ( ناروے )
کھاریاں ( زمان احسن ) اوورسیز رہنماء چوہدری ظفر نواز حقیقہ ( ناروے ) نے کہا ہے کہ آئندہ پاکستان میں پیپلز پارٹی اتحادی حکومت بنائیگی ۔ پیپلز پارٹی وفاقی جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ عوامی اور ملکی مفادات کی سیاست کی ہے ۔ جبکہ ن لیگ نے ہمیشہ ملکی اداروں کو کمزور کرنے اور ذاتی مفادات کی سیاست کی ہے ۔ الیکشن 2018ء میں پیپلز پارٹی کا میابی حاصل کرکے اپنی اتحادی جماعتوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیگی ۔