تارکین وطن کی خبریں
بنکاک میں پاکستان نے انڈین کرکٹ ٹیم کودُھول چٹادی

بنکاک(عمران یوسف کسانہ) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایمبیسی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی سفارتخانہ ٹیم نے انڈین ٹیم کوشکست دےکرفائنل اپنے نام کرلیا، پاکستان ، آسٹریلیا اور انڈیا کے سفارت خانوں کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ ٹورنامنٹ میں سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پاکستانی ٹیم سے بیسٹ باؤلر محمد عامر ، بیسٹ بیٹسمین سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد، بیسٹ فیلڈر کامران دھنگل اور آل راؤنڈر محمد عامر قرارپائے، انڈین ٹیم سے بیسٹ باؤلر سنیل سنگھ ،بیسٹ بیٹسمین دیوش اُپریتی،، بیسٹ فیلڈر مسزسدھی چودھری اور آل راؤنڈر انیل سنگھ قرار پائےجبکہ آسٹریلین ٹیم سے بیسٹ فیلڈر DENIS HVGHES ،بیسٹ باؤلر ALEX WILLS ،بیسٹ بیٹسمینCHLIS CVCLEN بیسٹ آل راؤنڈر OWEN HIVGHES رہے


واپس جائیں