وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ پاکستانی اداروں پر حملہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے. ملک مدثر کریم اعوان
جدہ سعودی عرب(عاطف علی وٹو) ملک مدثر کریم اعوان رہنما مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جدہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ پاکستانی اداروں پر حملہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کسی بھی سیاستدان پر حملہ ہوتا ہے اور خاص کر الیکشن سے قبل حالات کو ناسازگار بنانا خوف کا ماحول پیدا کرنا دراصل یہ الیکشن سے راہ فرار ہے میاں نواز شریف کے ہوتے ہوئے جمہوریت کی آواز اٹھانے والوں کو چپ نہیں کرایا جا سکتا اس منفی سوچ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اداروں کو اپنی حدود میں رہے کر کام کرنا ہو گا اسے میں پاکستان کی سلامتی و کامیابی ہے انشاءاللہ مسلم لیگ ن 2018کے الیکشن میں مخالفین کو بری طرح شکست دے دی۔