چوہدری شبیر ککرالی کی ڈیڑھ ماہ میں دوسری بار اِٹلی آمد، دوست احباب سے ملاقاتیں جاری
بولونیا/اِٹلی(رپورٹ الیاس قادری) معروف بزنسمین، سیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (CPLC) گجرات کے ایگزیکٹو ممبر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اِٹلی کے بانی رہنما چوہدری شبیر احمد ککرالی پاکستان سے اٹلی پہنچ گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) اِٹلی کے چیف کوارڈینیڑ چوہدری محمد رزاق چھنی کے ہمراہ بولونیا میں پاک فیڈریشن اِٹلی کے جنرل سیکرٹری اور یورو سروسز کے چیف ایگزیکٹو آصف رضا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور کاروباری دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیالات کیا، اس موقع پر آصف رضا نے یورو سروسز کے دائرہ کار اور اس کی طرف سے فراہم کردہ خدمات سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ چوہدری شبیر احمد ککرالی نے اسلام آباد میں اپنی ہاؤسنگ سکیم کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور انہیں اس منصوبے میں مل کر کام کرنے کی دعوت دی، اس موقع پر معروف کنسلٹنٹ دانیال حسن بھی موجود تھے، دریں اثناء چوہدری شبیر احمد ککرالی جو ڈیڑھ ماہ میں دوسری بار اٹلی آئے ہیں نے پاکستانی نثزاد اطالوی شہریوں و سماجی شخصیات صوفی محمد بشارت اور چوہدری محمد الیاس چوہان سے ملاقات میں قونصلیٹ جنرل آفس میلان میں قائم نادرا سیکشن بند ہونے سے یہاں مقیم ہموطنوں کے مسائل سے آگاہ کیا