گذشتہ روز اٹلی کے شہر بریشیا میں پاکستان کیمونٹی کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا
بریشیا/اٹلی(بیوروچیف محمدندیم طاہر صبور) گذشتہ روز اٹلی کے شہر بریشیا میں پاکستان کیمونٹی کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا.جس کی صدارت پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے اتحادی شیخ رشید احمد نے کی. اٹلی میں موجود پاکستانی کیمونٹی نے بھرپور شرکت کر کے پاکستان سے آئے مہمان اور دبنگ سیاستدان شیخ رشید احمد کا پرتپاک استقبال کیا. شیخ رشید نے جلسہ سے اپنے وہی جوشیلے اور دیسی انداز سے خطاب کیا. شیخ رشید احمد نے کہا پاکستان اس وقت مزید معاشی بحران اور بین الاقوامی دباو میں سے گزر رہا ہے.اور پاکستان کے حکمران اپنی اپنی چوری بچانے میں لگے ہوئے ہے. ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے کوئی پاکستان کی غریب عوام کا نہیں سوچتا. جب ان سے سوال کرو تو کہتے ہے ہم جوابدہ نہیں ہے.شیخ صاحب کا تو اپنا انداز گفتگو ہے ان کا کہنا تھا( کہ تم وزیراعظم کے بیٹے ہو یا حمیدے ڈینٹر کے بیٹے ہو) شیخ صاحب کا کہنا تھا ملک میں کرپشن، چور بازاری کا بازار گرم ہے کوئی پوچھنے والا نہیں. ہمارا پی ٹی وی کا چیئرمین ہی تین، تین کروڑ کی جنسی ادویات کھا گیا. ان سب کرپٹ سیاستدانوں چوروں لٹیروں کا احتساب ہونا چاہیے. اس وقت پاکستان کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو میری نظر میں عمران خان ہے میں غریب عوام کے حقوق کی خاطر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں. 2018 کے جنرل الیکشن میں عمران خان کو ووٹ دیں تا کہ ان بدمعاشوں عیاروں سے چھٹکارا مل سکے. اور میں چیف جسٹس ثاقب نثار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا. اور میں سمجھتا ہوں اوورسیز پاکستانی ہی پاکستان کا اصل اثاثہ ہے اصل پاکستانی ہے.