فخر تحصیل کھاریاں چوہدری منیر احمد وسن ایک دفعہ پھر بھاری اکثریت سے لیبر پارٹی کی جانب سے ممبر ایلنگ کونسل لندن منتخب ہو گئے
کھاریاں(بلال بٹ) فخر تحصیل کھاریاں چوہدری منیر احمد وسن ایک دفعہ پھر بھاری اکثریت سے لیبر پارٹی کی جانب سے ممبر ایلنگ کونسل لندن منتخب ہو گئے ۔ اور EALING NORTH LONDON کے علاقے سے تمام کونسلرز سے ٹاپ پر رہے ۔ چوہدری منیر احمد وسن کو لندن میں مقیم پاکستانیوں اور تحصیل کھاریاں کے اوورسیز شخصیات نے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ بلا شبہ لندن کی سیاست میں انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے مقام حاصل کیا ہے ۔ چوہدری منیر احمد وسن کی کمیونٹی میں مقبولیت کی وجہ سے آئندہ LONDON BOROUGH OF EALING کے میئر کیلئے بھی ان کا نام سامنے آرہا ہے ۔ تحصیل کھاریاں کا یہ اعزا ز حاصل ہے کہ یہاں سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے انگلینڈ ہو یا ناروے ، ڈنمارک ، اسپین ، اٹلی ، امریکہ ، فرانس کی سیاست میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوایا ہے ۔