پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے دیرینہ ورکرز اور جیالوں کی پریس کانفرنس۔ شدہد غصہ کا اظہار
فرانس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے دیرینہ ورکرز اور جیالوں نے ایک پریس کانفرنس میں یورپ اور فرانس میں ہونے والی نامزدگیوں پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی محترم بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا کہ یورپ میں تنظیم سازی پر ورکرز سے مشاورت کی جائے گئ اوورسیز کمیٹی جس کہ ذمہ داری تھی کہ تمام ورکرز سے تمام ممالک میں ملاقات کر کے ان سے عہدے داران کے نام لئے جائیں گے اور ان میں سے جو پارٹی کےلئے کام کرنے والے ورکرز ہیں ان کو ذمہ داریاں دی جائیں گی ہمارا احتجاج پیپلز پارٹی قیادت کےخلاف نہیں ہم پیپلز پارٹی کے ادبی ورکرز ہیں اور ہمارا جینا مرنا پارٹی کےلئے ہے لیکن ہم قیادت کو پارٹی ورکرز کے خلاف ہونے والی سازش سے بھی آگاہ کرنا چاہتے ہیں