تارکین وطن کی خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی کی یورپ کی تنظیم سازی نامزدگیوں نے یورپ بھر میں پیپلز پارٹی کے نظریاتی جیالوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،ڈاکٹر طارق سلہریا

یونان( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی یورپ کی تنظیم سازی، نامزدگیوں نے یورپ بھر میں پیپلز پارٹی کے نظریاتی جیالوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ متعدد ایسے لوگ بھی عہدیداران بن گئے جنہیں جلسے جلوس تو دور چند لوگوں کے مجمع میں بھی بولنے یا تقریر کرنا نہیں آتی۔مختلف ممالک میں گجر ازم کی جھلک نے پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ یورپ کے دیگر ممالک کی طرح یو نان میں بھی پیپلز پارٹی کی حالیہ نامزدگیوں نے پارٹی کارکنان کو ہلا کر رکھ دیا۔ جیالے ہاتھ سروں پر رکھ کر بیٹھ گئے۔ پیپلز پارٹی میں گروپنگ سے بچنے کیلئے انٹرا پارٹی الیکشن سے اجتناب کیا جا رہا یے لیکن حالیہ نامزدگیوں نے انٹرا پارٹی الیکشن سے کئی گناہ زیادہ نقصان پہنچایا گروپنگ تو دور کی بات ہے پیپلز پارٹی کے نظریاتی جیالے یکطرفہ طور پر مکمل مایوس ہو گیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی یونان کے سابق شرمین نے اخباری بیان میں کیا۔ ڈاکٹر طارق سلہریا نے کہا پارٹی قیادت کو اندھیرے میں رکبرادری ازم اور نوٹوں کی چمک سے نامزدگیاں کی گئیں۔ وہ لوگ جو پارٹی کیلئے اخراجات نہیں کرتے نہ تقریبات کرتے ہیں نہ ہی جلسے۔

نہ کبھی شہدا کی برسی مناتے ہیں نہ ہی کبھی پاکستان میں جلسے جلوسوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں بلکہ نامزدگیوں کیلئے تعلق ڈھونڈ کر کہیں برادری کا جھانسہ دے کر کہیں تنظیم سازی میں کردار ادا کرنے والے کسی شخص کو خرید کر من پسند عہدہ لیکر نظریاتی کارکنوں پر مسلط ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالیہ نامزدگیوں پر قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں لیکن اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کراتے ہیں کہ جو ہوا یہ پارٹی کے لئے زہر قاتل ہے۔ چند عہدوں کو چھوڑ کر متعدد عہدوں پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا گیا جن کا پارٹی کیلئے کو کردار نہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں ہمارے قائد بلاول بھٹو زرداری کو اندھیرے میں رکھ کر بعض لوگوں نے اپنے ذاتی فائدے لینے کیلئے اپنے من پسند لوگوں کو عہدے دے دیے جنہیں پارٹی کارکنان تسلیم کرن لے کے لئے تیار نہیں۔ ہم امید کرتے ہیں ہماری قیادت بالخصوص چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کارکنان خے تحفظات دور کرنے کے لئے عملی اقدام اٹھائیں گئے اور عہدے بھیچنے والوں کا احتساب کریں گئے۔


واپس جائیں