قطر پاکستانیوں کیلئے ویزا انٹری فری، میعاد 30,90,180دن ہو گی
دوحہ(نمائندہ خصوصی )قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا انٹری فری کردی،ائیرپورٹ پر لگائے گئے ویزے کی میعاد ،30،90 اور180دن ہو گی،ویزا انٹری فری پالیسی کے لئے ریٹرن ٹکٹ لازمی ہو گا، 6ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ لازم ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر نے اپنی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پاکستانیوں کیلئے ویزا انٹری فری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قطر نے اپنی ویزا انٹری پالیسی کو نرم کردیا ہے جس کے تحت پاکستانی شہری اب قطر کے ایئر پورٹ پر ویزا لگوا سکیں گے جس کی میعاد 30 دن تک ہوگی۔ قطر جانیوالے والے خواہشمند پاکستانیوں کو مندرجہ ذیل شرائط پر فری ویزا انٹری دی جائے گی:۔مسافر کے پاس پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے۔