پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کی تنظیم نو،چوہدری اشتیاق کدھر سے آگئے،امجد تارڑ کا سوال
بارسلونا(بیور رپورٹ )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یورپ میں پارٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے اسپین میں پی پی پی کی صدارت کے لیے چوہدری اشتیاق کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ طارق جمال جنرل سیکرٹری اور جاوید اقبال سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔ پیپلز پارٹی اسپین کے نئے صدر اشتیاق چوہدری کی نامزدگی پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اسپین کے سابق صدر چوہدری امجد تارڑ نے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا ہے کہ یہ صاحب کدھر سے آ گئے،پیپلز پارٹی اسپین کے کسی جلسہ میں کبھی نہیں دیکھا ۔