موجودہ دور حکومت میں مسلم لیگ (ن ) نے پاکستان کو ترقی ، خوشحالی ، امن دیا : چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ
کھاریاں ( زمان احسن ) صدر مسلم لیگ (ن ) لائرز ونگ (لندن ) چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں مسلم لیگ (ن ) نے پاکستان کو ترقی ، خوشحالی ، امن دیا ۔ 5 سال پہلے اور موجودہ پاکستان میں بہت فرق ہے ۔ اب پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم مقام رکھنا ہے ۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان سے دہشت گردی ، بدامنی ، لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو اہے ۔ ملکی صنعتوں کا پہیہ چل پڑا ہے ۔ الیکشن 2018میں بھی فتح مسلم لیگ (ن ) کی ہو گی ۔