راجہ ٹیپو کی ہمشیرہ اور بہنوئی اپنے دوست ناصر شاہ کے ہمراہ کار حادثہ کا شکار،چاروں افراد جاں بحق
جرمنی(مانیٹرنگ ڈیسک)قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا کے ڈائریکٹر راجہ ٹیپو کی ہمشیرہ ،بہنوئی فخر عباس اور ان کے دوست ناصر شاہ اپنی بیوی کے ہمراہ جرمنی کے لئے سفر کر رہے تھے۔حادثہ سٹراس برگ سےجرمنی داخل ہوتے ہوئے 2گاڑیوں میں ہوا جس کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق،ایک زخمی،،جاں بحق ہونیوالوں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں حادثہ کولمار سٹیمنڈ کےمقام پرپیش آیا۔ایک ہی کار میں سوار دو فیملیز فخر عباس اور ناصر شاہ اپنی بیگمات کے ساتھ جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق چاروں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 31سے 51 سال کےدرمیان ہیں فخر عباس اور ناصر شاہ پاکستان اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں