ضلع گجرا ت میں PPP امیدواروں کو بھر پور سپورٹ کرینگے : چوہدری بشیر منڈیر ( ڈنمارک )
کھاریاں( زمان احسن ) معروف اوورسیز رہنماء چوہدری بشیر منڈیر ( ڈنمارک ) نے کہاہے کہ ضلع گجرا ت میں PPP امیدواروں کو بھر پور سپورٹ کرینگے ۔ بڑے بول بولنے والے سیاستدان اور ان کی جماعتیں سیاسی طور پر ناکام ہو چکی ہیں ۔ اور عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں ۔ الیکشن 2018ء میں پیپلز پارٹی کا میابی حاصل کریگی ۔ ہم اپنی برادری ، ساتھیوں سمیت PPP امیدواروں کی بھر پور حمایت کرینگے ۔