تارکین وطن کی خبریں
مینارِ پاکستان میں ہونے والے تحریک انصاف کے کامیاب جلسے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں۔سجاد راجپوت

اریزو(ملک بابر)لاہور میں مینارِ پاکستان میں ہونے والے تحریک انصاف کے کامیاب جلسے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ یہ تو تحریک انصاف کی انتخابی مہم کاآغازہے ، شریف خاندان کے درباری تحریک انصاف کی مقبولیت اور عوامی طاقت سے خوفزدہ ہوچکے ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف سب سے بڑی پارلیمانی قوت بن کر اُبھرے گی اور ملک کے اگلے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔ ملک میں جب انصاف کا سورج طلوع ہوگا تو شریفوں اور زرداریوں کو کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی اور ان چوروں اور بدعنوانوں سے ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے کارکنان اپنے اپنے حلقوں میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا گیارہ نکاتی ایجنڈہ گلی گلی اور گھر گھر پہنچانے کا اہتمام کریں۔ پاکستانی قوم ان کرپٹ ،نااہل حکمرانوں اور سیاسی مافیا سے بے زار ہوچکے ہیں۔ غریبوں کی نظریں اس وقت پاکستان تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان پر لگی ہوئی ہیں۔ ان کا مستقبل پاکستان تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان سے وابستہ ہے۔ ظلم اور ناانصافی کی طویل سیاہ راتیں ختم ہونے والی ہیں۔


واپس جائیں