افغانستان میں خودکش دھماکوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔مرکزی صدر اکرام الدین
پشاور(کامران مہمند سے) جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے ممبران نے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ افغانستان میں خودکش دھماکوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکے میں 42 افراد ہلاک اور 45 سے زیادہ زخمی ہوگئے جن میں 7 صحافی بھی موجود ہے حکومت افغانستان خودکش دھماکے اور حملوں میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں اور قانونی کروائی کرے جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام اور صحافیوں پر خودکش دھماکے اور حملے جاری ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کئی سالوں سے دھماکے اور حملے جاری ہے ان کے پیچھے کون ہے.افغانستان عوام کے قتل عام میں کون ملوث ہے لروبر پشتون ایک ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہے انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں اسلامی ممالک ہے اور دونوں پڑوسی ملک بھی ہے اور ایک دوسرے کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی دھماکے میں شہید ہونے والوں کو مغفرت نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور شہید ہونے والے صحافیوں کو جنت الفردس عطا فرمائے۔آمین