تارکین وطن کی خبریں
برطانیہ لوکل باڈیز الیکشن 3 مئی 2018ء کو ہوگا

مانچسٹر(خالد چوہدری) برطانیہ بھر میں 3 مئی کو لوکل باڈیز الیکشن ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے ہر سیاسی پارٹی کا امیدوار گھر گھر جا کر ووٹ مانگتے دیکھائی دیا گلوبل ٹائمز یورپ کے ایڈیٹر خالد چوہدری سے لیبر پارٹی کے امیدوار کونسلر چوہدری عدالت علی نے کہا کہ لیبر پارٹی ہی واحد سیاسی پارٹی ہے جو حقیقت میں مزدوروں و غریب عوام کی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ترجمانی کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام پچھلے کئی سالوں سے لیبر پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروا رہے ہیں میں امید کرتا ہوں کہ راچڈیل کی عوام ایک بار پھر مجھے اور میری پارٹی کے دیگر امیدواروں کو نہ صرف راچڈیل میں بلکہ پورے ملک سے ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے کیونکہ عوام جانتے ہیں لیبر پارٹی ہی انکے مسائل کو حل کروانے میں سنجیدہ اور صلاحیت رکھتی ہے چوہدری عدالت علی اس وقت ڈپٹی لیڈر آف کونسل راچڈیل ہیں جو کہ پہلے کشمیری و پاکستانی نثراد برٹش کو یہ اعزاز حاصل ہے۔


واپس جائیں