تارکین وطن کی خبریں
بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا نہ رکنے والاسلسلہ جاری

برمنگھم(عرفان احمد فراز)دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی احتجاجی مظاہروں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے گلوبل پاکستان اینڈ سپریم کونسل نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پاکستانی و کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت اور آصفہ بانو پر ظلم کے خلاف، اس کو انصاف دلانے کے حق میں نعرے لگائے گئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس احتجاج کا مقصد عالمی برادری تک کشمیریوں کی آواز کو پہنچانا ہے تاکہ آصفہ بانو کے مجرم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ جو آصفہ بانو کے ساتھ ظلم ہوا کسی اور کے ساتھ ہو بھارتی کا مکرہ چہرہ پوری دنیا کہ سامنے ہے جب تک آصفہ بانو کو انصاف نہیں مل جاتا تب تک ہم احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے


واپس جائیں