تارکین وطن کی خبریں
چوہدری رزاق چھنی کی طرف سے اٹلی آئی بزرگ شخصیات عاشق چیچی اور میاں خان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام،

بولونیا/اِٹلی(رپورٹ و تصاویر الیاس قادری) پاکستان مسلم لیگ (ن) اِٹلی کے چیف کوآرڈینیٹر چوہدری محمد رزاق چھنی نے اِن دنوں گجرات سے اٹلی کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اِٹلی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین چوہدری فیصل محمود چیچی و چوہدری قیصر محمود چیچی کے والد حاجی عاشق حسین چیچی اور پی ایم ایل (ن) بولونیا کے وائس چیئرمین چوہدری اکرام شہزاد و چوہدری عمران شہزاد آف پنڈی سلطانپور کے والد حاجی میاں خان کے اعزاز میں بولونیا کے معروف چائینز ریسٹورنٹ میں ظہرانہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں پاکستان سے آئے معزز مہمانوں، ان کے صاحبزادوں اور بولونیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات چوہدری محمد الیاس چوہان، چوہدری محمد شفیق، آصف رضا، چوہدری یاسر شبیر ککرالی، چوہدری محمد بوٹا آف موسی کمالا، چوہدری الیاس احمد ڈھلیان، چوہدری عبدالرزاق آف سکھ چین، چوہدری محمد طارق دھوتھڑ، چوہدری فہد چھنی، چوہدری غضنفر علی گورسی، چوہدری محمد فیصل، رانا فضل عباس، چوہدری ظہیر عباس، چوہدری ساجد اقبال چھوکر، چوہدری کاشف نواز، چوہدری زین گِل، چوہدری عقیل احمد چھنی، چوہدری امان اللہ، چوہدری عبداللہ مشتاق چھنی، چوہدری فیضان مشتاق چھنی اور دیگر نے شرکت کی.


واپس جائیں