وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی PTI کی بہت بڑی کامیابی ہے : چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ
کھاریاں ( بلال بٹ ) ہیڈ PTI سوشل میڈیا USA چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرپٹ مافیا کیخلاف جنگ میں ایک اور معرکہ جیت لیا ہے ۔نااہل وزیر خارجہ کا سیاست سے ہمیشہ کیلئے اخراج پی ٹی آئی کی بہت بڑی کامیابی ہے اور ملک بھر سے آنے والے کھلاڑی 29اپریل کو مینار پاکستان کے سائے تلے اس فتح کا جشن منائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کو شرم اور حیاء کا درس دینے والے خود جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ۔عدالتی فیصلے نے ایک اور نااہل کا اضافہ کر دیا ہے ۔ کرپٹ ٹولہ حوصلہ رکھے ابھی مزید نااہلوں کی فہرست شائع ہونی باقی ہے ۔