سالٹ اینڈ پپر ریسٹورنٹ بولونیا میں ہونیوالی ظہرانہ تقریب میں میلان سے کمیونٹی ویلفئر اتاشی ڈاکٹر رضوان صلابت کی خصوصی شرکت،
بولونیا/اِٹلی(رپورٹ و تصاویر الیاس قادری) پاکستان تحریک انصاف بولونیا کے چیف آرگنائزر و بزسنمین چوہدری محمد بوٹا آف موسی کمالا نے اِن دنوں گجرات سے اٹلی کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اِٹلی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین چوہدری فیصل محمود چیچی و چوہدری قیصر محمود چیچی کے والد حاجی عاشق حسین چیچی اور پی ایم ایل (ن) بولونیا کے وائس چیئرمین چوہدری اکرام شہزاد و چوہدری عمران شہزاد آف پنڈی سلطانپور کے والد حاجی میاں خان کے اعزاز میں سالٹ اینڈ پپر ریسٹورنٹ بولونیا میں ظہرانہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں قونصلیٹ جنرل آفس میلان سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر رضوان صلابت خان نے بھی خصوصی شرکت کی، جبکہ پاکستان سے آئے معزز مہمانوں اور ان کے صاحبزادوں کے علاوه اِٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات چوہدری محمد رزاق چھنی، صوفی محمد بشارت، چوہدری محمد شفیق، چوہدری نواب خان چنڈالہ، چوہدری محمد الیاس چوہان، آصف رضا، چوہدری یاسر شبیر ککرالی، چوہدری الیاس احمد ڈھلیان، چوہدری محمد طارق دھوتھڑ، چوہدری محمد اظہر آف ماچھیوال، ملک عبدالوحید،چوہدری محمد احسان چھنی، چوہدری ساجد اقبال چھوکر، مرزا محمد حنیف کوٹلہ، چوہدری محمد جاوید بھکر، ملک محمد یاسر، قونصلیٹ جنرل آفس کی خاتون اہکار اور دیگر نے شرکت کی