چوہدری اکرام شہزاد آف پنڈی سلطان پور گجرات سے اٹلی کے دورے پر آئے بزرگ سیاسی و سماجی رہنما حاجی عاشق حسین چیچی کے اعزاز میں آج بولونیا میں ضیافت کا اہتمام کریں گے،
بولونیا/اِٹلی(رپورٹ الیاس قادری) پاکستان مسلم لیگ (ن) بولونیا کے وائس چیئرمین و بزنسمین چوہدری اکرام شہزاد آف پنڈی سلطان پور نے اِن دنوں اٹلی کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اِٹلی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین چوہدری فیصل محمود چیچی اور گولڈ سٹار کنسٹریکشن کمپنی کے جنرل مینیجر چوہدری قیصر محمود چیچی کے والد حاجی عاشق حسین چیچی کے اعزاز میں پیر 23 اپریل کو مقامی ریسٹورنٹ میں ضیافت کا اہتمام کیا ہے، ظہرانہ تقریب میں یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے