تارکین وطن کی خبریں
بلوچستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔چیئرمین نعمت اللہ ظہیر

یورپ(چیف اکرام الدین) خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹر نیشنل کے چئیرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے کہا ہے بلوچستان میں سرکاری ملا زمتوں پر پابندی ایک اور ظلم ہے نا انصافیوں سے ہمیشہ رد عمل جنم لیتے ہیںیہ بات انہوں نے آسلام آباد میں نوجوانوں کے مختلف وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلے ہی بے روز گاری عروض پر ہے اور گزشتہ 5سال سے ملا زمتوں پر بھرتیاں التوا کا شکار رہیں اب الیکشن کمیشن کی پابندی سے مایوسی میں اضافہ ہوا ہے اس صورتحال میں نوجوان زہینوں کا بگڑنا اور منفی رجحانات کی طرف جانا فطری بات ہے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کا خاتمہ ریا ستی ذمہ داری ہے جس سے ارباب اختیارات ہمیشہ غافل رہی ہے یہی وجہ ہے یہاں منفی رجحانات نے جنم لیا خدمت خلق فاؤنڈیشن نے دیگر امور کے ساتھ ہمیشہ یہ جدجہد بھی کی کہ صوبے میں بے روزگاری پر جلد قابو پایا جائے گا انہوں نے اس موقع پر نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ مایوسی کا شکار نہ ہوں ملا زمتوں پر عائد پابند ی ختم کرنے کی مختلف سطح پر کوششیں جاری ہے انشاء جلد بھر تیوں کا عمل درآمد شروع ہونے کا امکان ہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے بلوچستان کیلئے یہ پابندی فوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔


واپس جائیں