بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لانے میں کشمیر کمیونٹی کا اہم کردار ہیں۔ماجد خان
نوٹنگھم(سید آل محمد) ممبر آزاد کشمیر اسمبلی ماجد خان نے کہا کہ بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لانے میں کشمیر کمیونٹی کا اہم کردار ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی درندوں کی طرف سے کشمیری بچی کے ساتھ زیادتی کی پر زور مذمت کرتے ہیں بھارت مظالم کے خلاف برطانیہ اور نوٹنگھم میں بسنے والے کشمیری کمیونٹی آزاد کشمیر کے تمام سیاسی جماعتیں ایکشن لیں انہوں نے اردو گلوبل میڈیا برطانیہ اور گلوبل ٹائمز یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ بھارتی درندوں کی طرف سے کشمیریوں پر ظلم ،ستم ،و بربریت کے خلاف برطانیہ اوز آزاد کشمیر کے تمام سیاسی جماعتیں آواز اٹھائیں راجہ ایوب جنرل سیکرٹری کشمیر کمیونٹی یوکے، راجہ جاوید اقبال رہنما پی پی پی یوکے،شاہد سلیم، عامر ضیاء، سکندر سلطان اور دیگر شخصیات نے مزید کہا کہ گزشتہ روز برطانیہ میں بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف جو احتجاج ہوا تھا اس میں سب کشمیری بھائیوں نے بھرپور شرکت کی جس پر تمام کشمیریوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں۔