اسپین میں کاغذات ،نیشنیلٹی،فری علاج سب کیلیے،سیاسی پارٹی و سماجی ورکرز حمایت کیلے پہنچ گئے
بارسلونا(پ ر)بارسلونا اسپین میں پھول اور کتاب تحفے میں دینے کے تہوار سانت جوردی کے موقع پر بغیر پیپرز اور امیگرینٹس کی مشکلات کوبھلایا نہیں گیا بلکہ یہ مطالبہ کہ تمام الیگل امیگرینٹس کو بغیر کام کے کنٹریکٹ کے کاغذات ،رہنے کی اجازت،بغیر فیس اور امتحان کے نیشنیلٹی اور فری علاج کی سہولت دی جانی چاہیے۔رہائشی پرمٹ حاصل کرنے کیلیے کام کا کنٹریکٹ ،نیشنلٹی کیلیے امتحان قانون نہیں بلکہ ریگلامنتو ہے،امیگرینٹس کیساتھ اظہار یکجہتی کیلیے یہی موقف رکھنے والی سیاسی پارٹی اسکیرا ریپبلیکانہ کے سینیٹر رابرٹ مسیح ،بلدیہ کے کونسلر مارک،چوہدری شہزاداکبر وڑائچ،سفیان یونس سمیت مختلف سماجی شخصیات پاپیلیس پارا تودس یعنی کاغذات سب کیلیے تنظیم کے دفتر میں سانت جوردی کے موقع پر پہنچ گئے،اس موقع پر بارسلونا ٹیلی ویزن سے بات کرتے ہوئے کاغذات سب کیلے کے ترجمان ،این ریکے موسکیرا ،بارسلونا سے اسکیرا ریپبلیکانہ کے سینیٹر رابرٹ مسیح ، شہزاداکبر وڑائچ نے گفتگو بھی کی