تارکین وطن کی خبریں
چوہدری تصدق حسین دھوریہ کا قائد عمران خان کے ہمراہ انگلینڈ کا دورہ

کھاریاں ( بلال بٹ ) چوہدری تصدق حسین دھوریہ کا قائد عمران خان کے ہمراہ انگلینڈ کا دورہ ۔ تفصیلا ت کے مطابق معروف بزنس مین صدر پاکستان تحریک انصاف ناروے چوہدری تصدق حسین آف دھوریہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ انگلینڈ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے قائد عمران خان کے ہمراہ مختلف تقریبات میں شرکت کی ۔ دورہ انگلینڈ میں قائد عمران خان سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے چوہدری تصدق حسین دھوریہ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے میں ان کی کوششوں کو سراہا ۔ اور بھر پور خراج تحسین پیش کیا ۔


واپس جائیں