تارکین وطن کی خبریں
بادالونا میں نئی مسجد کی تعمیر،پاکستانی کمیونٹی کو چندہ مہم میں شرکت کی دعوت،29 اپریل شام تین بجے اہم میٹنگ ہوگی،چوہدری مظہر اقبال وڑائچانوالہ

بارسلونا(آسر غفور (بادالونا میں نئی مسجد کی تعمیر شروع ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ رمضان المبارک سے قبل نماز کی ادائیگی شروع ہو جائے گی۔ مسجد کی تعمیر میں اٹھنے والے اخراجات اور دیگر مشاورت کے لئے 29 اپریل کی شام تین بجے ایک میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں بادالونا ، بارسلونا ،اوہسپیتالیت بیسوس اور دیگر علاقوں سے یہا ں یہاں پاکستانی مقیم ہیں ان کو اس مشاورتی میٹنگ اور چندہ مہم میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت چوہدری مظہر اقبال وڑائچانوالہ نے خالد شہباز چوہان ، اور داکٹر عرفان مجید راجہ سے ایک ملاقات میں دوست نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ مسجد کا کام بڑی تیزی سے ہورہا ہے جو ان شائ اللہ اس رمضان المبارک میں نماز کی ادائیگی کے لئے مکمل ہو جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ یہ مسجد کائیے چلے کے سامنے پارک کے ساتھ پولیس چوکی کے سامنے والی گلی میں ہے۔


واپس جائیں