عوام کی خواہش،حلقہ پی پی 33 لالہ موسیٰ سے چوہدری ندیم اصغر کائرہ ایم پی اے کے امیدوار ہوں،مرزا جابر بیگ
بارسلونا(آسر غفور )لالہ موسیٰ کا پی پی پی کے منی لاڑکانہ کا اعزازبرقرار،سابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغرکائرہ حلقہ پی پی 33سے ایم پی اے کے متوقع امیدواربن گئے،حلقہ کی عوام کی خواہش ہے کہ ندیم اصغر کائرہ عام انتخابات 2018 میں حلقہ سے ایم پی اے کے امیدوار کے طور پر سامنے آئیں۔ حلقہ کے بڑے سپوٹر مرزا جابر بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ندیم اصغر کائرہ کی عوام کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، وہ ایک عوامی لیڈر ہیں۔ حلقہ کی عوام انہیں صوبائی اسمبلی میں دیکھنا چاہتی ہے۔ اور ہم پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرتے ہوئے حلقہ پی پی 33 لالہ موسیٰ سے چوہدری ندیم اصغر کائرہ کو امیدوار نامزد کرے۔
یادرہے کہ چوہدری ندیم اصغرکائرہ کے والدمحترم حاجی اصغرکائرہ مرحوم بھی بلدیہ لالہ موسیٰ کے چیئرمین رہ چکے ہیں ،جبکہ ندیم اصغرکائرہ دومرتبہ تحصیل ناظم کھاریاں رہ چکے ہیں۔