تارکین وطن کی خبریں
اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ

میلان(سجاد راجپوت)وزارت داخلہ کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان میلان میں 12 اپریل سے شناختی کارڈ سروس بند کردی گئی ہے۔ جسکی وجہ سے اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کو مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پہلے سفارت خانہ روم والے فرعون بنے ہوئے ہیں جو پاسپورٹ بنوانے والو کو زلیل و خوار کر رہے ہے۔ کبھی پاکستان انکوئری کو چکر میں سائلین کو چکر پہ چکر لگواتے ہیں۔ اب گورنمنٹ آف پاکستان نے پاکستانیوں کو زلیل کرنے کا یہ نیا طریقہ ڈھونڈا ہے۔ آن لائن اپلائی کرنے والے سائلین تیس سے چالیس ایرو اضافی وصول کر رہے تھے۔ لیکن اب سروس بند ہونےکی وجہ سے یہی چالیس سے بڑھ پچاس تک اضافی فیس جا پہنچی ہے۔ حکومت کا کام اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کم کرنا ہے ناکہ مزید بڑھانا۔ وزارت داخلہ سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ میلان میں نادرہ آفس کو بحال کیا جائے۔تاکہ عوام کی پریشانیوں کا ازالہ ہو سکے


واپس جائیں