تارکین وطن کی خبریں
آدھے راستے کی سرحدیں،کتاب شائع،پاکستانی نامدار اقبال خان بھی شامل

بارسلونا(نمائندہ خصوصی )اسپین کے صؤبہ کاتالونیامیں دیگر ممالک سے آئے ہوئے تارکین وطن جنھوں نے یہاں تعلیم کے ذریعے اپنا مقام بنایا۔کاتالونیا کے ضلع جرونہ کی کونسل نے اُن کا نام اور تعارف کتاب Fronteres a mig Cam (آدھے راستے کی سرحدیں)کتاب میں شائع کرکے خراج تحسین پیش کیا۔

تعارفی کتاب میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے باشندوں کے نام اور ان کا تعارف شامل ہے جنہوں نے کاتالونیا میں اپنی اعلی تعلیم مکمل کی اور اب کاتالونیا کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز اسپین کے صوبہ کاتالونیا کے ضلع جرونہ میں (آدھے راستے کی سرحدیں)نام کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں پاکستانی ایڈووکیٹ بینکر راجہ نامدار اقبال خان سمیت سینیگال، مراکش،لاطین امریکہ کے ممالک کے تارک وطن نوجوانوں نے شرکت کی جنہوں نے تعلیمی میدان میں اپنے ممالک کا نام روشن کیا ہے۔

اس موقع پر سینیگال سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے کہا کہ ہمارا بچپن جیسا اپنی مٹی میں گزرنا چاہیئے تھا نہیں گزرا،بچپن کی وہ تمام خواہشیں ،اور کھیل کود کے مواقع ہمیں کاتالونیا نے فراہم کئے جس پر ہم کاتالونیا کے شکر گزار ہیں ،انہو ں نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر ان ممالک کے بچوں کا بھی خیال کرنا چاہیئے جن کو کھیل کود اور بچپن کے خواب دیکھنے کی آزادی نہیں ہے جن کی زمین باردو کی بو سے اٹی ہوئی ہے۔ پاکستانی نامدار اقبال خان نے کہا کہ جب میں کاتالونیا میں آیا تو مجھے اس زبان کا علم نہیں تھالیکن مقامی اسکول اور لوگوں سے محبت اور میل جول نے جلد زبان بولنے پر تیار کر دیا۔ اور آج میں ایک وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بینک میں اعلی عہدے پر کام کررہا ہوں ۔

کونسل کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تمام نوجوانوں کی حوصلہ افزائی تالیاں بجا کر کی۔


واپس جائیں