سانت جوردی کاتالونیا کا بڑا تہوار "پھول اور کتاب"میں ڈاکٹر عرفان مجید راجہ کی کتاب "دشت گماں "کی تقریب رونمائی ہوگی
بارسلونا(نمائندہ خصوصی )اپریل میں کاتالونیا کا بڑا تہوار "پھول اور کتاب"جسے سان جوردی کہا جاتا ہے۔ جو ہر سال اپریل کی ۲۳ تاریخ کو منایا جاتا ہے جس میں پھولوں اور کتابوں کے تحائف دئیے جاتے ہیں۔ اس سال رامبلہ راوال پر تہوار کی انتظامیہ کی جانب سے ہو نے والی تقریب میں تین کتابوں کی تقریب رونمائی ہو نے جا رہی ہے جس میں دو کتابیں اسپانش لکھاریوں کی اور ایک پاکستانی ڈاکٹر عرفان مجید راجہ کی اردو کتاب "دشت گماں" شامل ہے۔ اس کے علاوہ اردو دوست ایسوسی ایشن کے اسٹال پرپہلی بار کوئی پاکستانی لکھاری اپنی کتاب کے ساتھ موجود ہو گا ۔ دیگر اردو کتابوں کے لکھاری بھی اگر اردو دوست ایسوسی ایشن کے اسٹال پر اپنی نمائندگی کرنا چاہیں تو رابطہ کر سکتے ہیں۔