تارکین وطن کی خبریں
پارٹی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکٹڈ باڈی کی موجودگی میں پارٹی میں کسی قسم کی گروپنگ کی اجازت نہیں

بارسلونا(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سپین سپین میں مقیم پارٹی ممبران،کارکنان،سپورٹران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی، پرنٹ میڈیا،الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے تمام معززین پر پریس ریلیز کے ذریعے یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ سپین میں پی ٹی آئی کی آفیشل الیکٹڈ باڈی ،منتخب اور نامزد عہدیداران پارٹی کے تمام معاملات اور مختلف تقریبات کے ذمہ داران ہیں- جن کی طرف سے مورخہ 22 اپریل کو قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال بادالونا میں پی ٹی آئی کے بائیسویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے-سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی طرف سے ذاتی طور پر کسی پارٹی گروپ یا تقریب کے حوالے سے ذکر کیا جا رہا ہے- الیکٹڈ باڈی ایسے کسی گروپ یا تقریب کی ذمہ دار نہیں ہے اور پارٹی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکٹڈ باڈی کی موجودگی میں پارٹی میں کسی قسم کی گروپنگ کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی شخص ذاتی طور پر پارٹی کا کسی قسم کا ایونٹ منعقد کروانے کا مجاز ہے-ذیل میں پارٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کی کاپی آویزاں کی جا رہی ہے-


واپس جائیں