تدفین کمیٹی کا دائرہ کار ضلع گجرات تک بڑھا دیا ہے۔مساجد میں نماز جنازہ کے لئے کوشاں ہیں،حاجی رزاق گوندل
بارسلونا(بیورورپورٹ )پاک تیرا ایسوسی ایشن کے روح رواں حاجی رزاق گوندل نے گزشتہ روز ڈاکٹر قمر فاروق اور مرزا ندیم بیگ سے ایک ملاقات میں کہا کہ پاک ترا ایسوسی ایشن نے تدفین کمیٹی کا دائرہ کار اپنے گاوں گنجا سے ضلع گجرات تک بڑھا دیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ضلع گجرات کے رہائشی اب ہماری تدفین کمیٹی کے ممبر بن سکتے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ خالد شہباز چوہان کی مساجد میں نماز جنازہ کے لئے کی جانے والی کوششوں میں برابر کے شریک ہیں اور ہم کوشاں ہیں کہ نماز جنازہ باہر تانیتوریو میں ادا کرنے کی بجائے پاکستانی مساجد میں ادا کی جائے۔